Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خود کو مٹانا گم ہو جانا ناموری سے مشکل ہے

عبدالہادی کاوش

خود کو مٹانا گم ہو جانا ناموری سے مشکل ہے

عبدالہادی کاوش

MORE BYعبدالہادی کاوش

    خود کو مٹانا گم ہو جانا ناموری سے مشکل ہے

    درویشی آسان نہیں ہے تاجوری سے مشکل ہے

    جان و دل و دین و دھرم کیا نام خدا کیا نام رسول

    کسی پہ سب کچھ قرباں کرنا دریا دلی سے مشکل ہے

    کفر ظاہر کفر باطن کفر قلب و کفر حق

    دین و ایماں زہد و عبادت نیم شبی سے مشکل ہے

    بت کی پرستش کرتا ہوں میں بت کی پرستش اے زاہد

    بت کی پرستش ذکر خدا کی درد سری سے مشکل ہے

    وہ بھی چپ ہیں ہم بھی چپ ہیں دل کا تخاطب دل سے ہے

    دل کی باتوں کو پا لینا جادوگری سے مشکل ہے

    جسم کا ریشہ ریشہ مچلے درد محبت فاش کرے

    عشق میں کاوشؔ خاموشی تو سخنوری سے مشکل ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے