Sufinama

خوبی چشم پیر کو میرا سلام ہے

سید فیضان وارثی

خوبی چشم پیر کو میرا سلام ہے

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    خوبی چشم پیر کو میرا سلام ہے

    ان کے سوا شراب کا پینا حرام ہے

    نظروں کی شوخیوں سے ہی مخمور شام ہے

    بے شک یہ مے کدہ تری آنکھوں کا نام ہے

    لو آ گیا ہے بزم میں گردش کا وقت بھی

    پیش نگاہ رند اب ان کا امام ہے

    مل نے لگا ہے پیر مغانِ جہاں سے جام

    تب ہی تو میکدے میں اجی دھوم دھام ہے

    افتاد دام نفس ہوں مجھ کو بچایئے

    دست کرم میں آپ کے میری لگام ہے

    کس واسطے کو غیر کی جانب اٹھے نظر

    میری طلب کو بس در جاناں سے کام ہے

    قدموں کو میرے بخش دے خوئے ثبات تو

    تیری نظر کا دو جہاں میں فیض عام ہے

    رندوں کے بیچ میں بھی مرا نام ہو گیا

    ساقی کا جب سے لطف مرے گام گام ہے

    روز الست تیرا گرفتار میں ہوا

    زلفوں کا دام ہے تری زلفوں کا دام ہے

    اب ہر نفس اثرؔ کو تری آرزو رہے

    اس کو پلا دے ساقیا یہ تشنہ کام ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے