Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کرم کے بھروسے جو مے خواریاں ہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

کرم کے بھروسے جو مے خواریاں ہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    کرم کے بھروسے جو مے خواریاں ہیں

    وہ مے خواریاں کیا نکو کاریاں ہیں

    نہ لو نام الفت جو خودداریاں ہیں

    بہت ذلتیں ہیں بڑی خواریاں ہیں

    جو آسان سمجھو تو ہے عشق آساں

    جو دشوار کر لو تو دشواریاں ہیں

    کسی کو کسی سے کسی کو کسی سے

    ہمیں اپنی ہستی سے بیزاریاں ہیں

    ہمیں جب نہ پھیلائیں دامن ملے کیا

    ادھر سے تو ہر دم گہر باریاں ہیں

    نہ گھبرا کوئی دل میں گھر کر رہا ہے

    مبارک کسی کی دل آزاریاں ہیں

    نکما ہوا میں تو مجذوبؔ کیا غم

    بڑی کار آمد یہ بے کاریاں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے