Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یوں نظر تو مجھ پہ ڈالی جائے گی

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

یوں نظر تو مجھ پہ ڈالی جائے گی

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    یوں نظر تو مجھ پہ ڈالی جائے گی

    جب میں دیکھوں گا ہٹا لی جائے گی

    یوں نظر عاشق پہ ڈالی جائے گی

    دیکھ کر گردن جھکا لی جائے گی

    ہائے ایسے میں تو اے ساقی کہاں

    کیا بھری برسات خالی جائے گی

    آئے گا گر بزم مے میں محتسب

    اور اک بوتل منگا لی جائے گی

    غیر کی مانیں گے بے چوں و چرا

    میں کہوں گا فی نکالی جائے گی

    آ رہا ہے جھومتا وہ مست ناز

    اب طبیعت کیا سنبھالی جائے گی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے