Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حقیقت میں تو مے خانہ جبھی مے خانہ ہوتا ہے

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

حقیقت میں تو مے خانہ جبھی مے خانہ ہوتا ہے

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    حقیقت میں تو مے خانہ جبھی مے خانہ ہوتا ہے

    ترے دست کرم میں جب کبھی پیمانہ ہوتا ہے

    نیا توبہ شکن جب داخل مے خانہ ہوتا ہے

    نہ پوچھو پھر جو رنگ محفل رندانہ ہوتا ہے

    بظاہر دیکھنے میں ہوتی ہے سج دھج فقیرانہ

    دماغ ان کے گداؤں کا مگر شاہانہ ہوتا ہے

    ادھر لڑتی ہیں نظریں دل ادھر آپس میں ملتے ہیں

    حسینوں سے عجب انداز پر یارانہ ہوتا ہے

    بہار آئی بڑھا سودا خزاں آئی بڑھی وحشت

    جو ہوتا ہے بہ پاس خاطر دیوانہ ہوتا ہے

    قیامت ہے ترے مجذوبؔ کا مجنون ہو جانا

    وہ جب دیوانہ ہوتا ہے غضب دیوانہ ہوتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے