مرے سامنے لو نہ نام محبت
مرے سامنے لو نہ نام محبت
چھلک جائے گا ہائے جام محبت
ٹھہر یاد جاناں ٹھہر میرے دل میں
یہی ہے یہی ہے مقام محبت
نہ رک ہائے قاصد نہ رک ہائے قاصد
کہے جا کہے جا پیام محبت
دلوں میں کدورت نہیں میکشوں کے
یہ ہے جام مے یا ہے جام محبت
ہوس کر نہ منعم کہاں تیری قسمت
مقدر سے ملتا ہے جام محبت
خدا ہی اگر دے تو دولت ملے یہ
کریں لاکھ ہم اہتمام محبت
نہ مجذوبؔ سا کوئی دنیا میں دیکھا
تمام جنون و تمام محبت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.