اٹھ جائے ابھی کام لیں ہمت سے اگر ہم
اٹھ جائے ابھی کام لیں ہمت سے اگر ہم
اک یوں ہی سا پردہ ہے ادھر وہ ہیں ادھر ہم
وہ صبح کو آئیں گے یہ سنتے ہیں خبر ہم
ہم بھی انہیں دیکھیں گے جو دیکھیں سحر ہم
سو بار کیا عہد نہ جائیں گے ادھر ہم
پھر شوق سے ہو ہو گئے مجبور مگر ہم
دم بھر تو بھلا کوئی ہمیں جی کے دکھا دے
کر لائے ہیں جس حال میں اک عمر بسر ہم
اب شغل ہے دن رات طواف کوئے جاناں
منزل پہ پہنچ کر بھی ہیں مشغول سفر ہم
محروم در فیض سے کوئی نہیں جاتا
آئے ہیں بہت دور سے یہ سن کے خبر ہم
سالک ہمیں رکھنا نہیں منظور انہیں کو
پھر ہو گئے مجذوبؔ ملاتے ہی نظر ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.