چمکنے لگا سر بہ سر نور ہو کر
چمکنے لگا سر بہ سر نور ہو کر
میں جل جانے والا نہیں طور ہو کر
نہ پاس آؤ اتنے چلو دور ہو کر
میں کچھ اور کہہ دوں نہ منصور ہو کر
نہ ترساؤ ہر گام پر دور ہو کر
کوئی ہار بیٹھے نہ مجبور ہو کر
یہ کس کے لیے جان دینے چلا ہوں
چلی آ رہی ہے قضا حور ہو کر
حدیں عشق کی کر رہے ہیں وہ قائم
کبھی پاس آکر کبھی دور ہو کر
نہ جینے سے خوش ہوں نہ مرنا روا ہے
یہ جینے میں جینا ہے مجبور ہو کر
میں مجذوبؔ ہوں جذب الفت سلامت
بچو گے کہاں مجھ سے تم دور ہو کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.