Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پہنچا ہوں جہاں میں نے بدل دی ہیں فضائیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

پہنچا ہوں جہاں میں نے بدل دی ہیں فضائیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    پہنچا ہوں جہاں میں نے بدل دی ہیں فضائیں

    آتے ہی مبدل ہوئیں آہوں سے ہوائیں

    نکلی ہیں لب تشنہ سے آہیں کہ ہوائیں

    ہر سو چلی آتی ہیں گھر گھر کے گھٹائیں

    یہ ابر یہ منظر یہ ہوائیں یہ فضائیں

    کیا شاہد فطرت کی ہیں مستانہ ادائیں

    وہ منتظر اس کے ہیں کہ آنکھیں تو ملائیں

    اب حضرت مجذوبؔ ذرا ہوش میں آئیں

    آئیں تو وہ کیوں کر مری پہنچان میں آئیں

    بے رنگ ہیں سو رنگ کی لیکن ہیں قبائیں

    محفل میں ذرا ہم سے وہ آنکھیں تو ملائیں

    جو دل میں ہے کہہ جائیں سب اور لب نہ ہلائیں

    مجذوبؔ عجب ان کی ہیں مستانہ ادائیں

    ہر حال میں ہے کیف رلائیں کہ ہنسائیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے