جو چپ بیٹھوں تو اک کوہ گراں معلوم ہوتا ہوں
جو چپ بیٹھوں تو اک کوہ گراں معلوم ہوتا ہوں
خواجہ عزیزالحسن مجذوب
MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب
جو چپ بیٹھوں تو اک کوہ گراں معلوم ہوتا ہوں
جو لب کھولوں تو دریائے رواں معلوم ہوتا ہوں
الگ سب سے ہوں سب کے درمیاں معلوم ہوتا ہوں
کہاں پہنچا ہوا ہوں میں کہاں معلوم ہوتا ہوں
میں یوں تو زاہدو اک قطرۂ ناچیز ہوں بے شک
مگر پی لوں تو بحر بیکراں معلوم ہوتا ہوں
میں ہوں ہم بزم اہل دل بھی اور ہم بزم رنداں بھی
وہاں محسوس ہوتا ہوں یہاں معلوم ہوتا ہوں
در جاناں پہ جس دم ٹیک دیتا ہوں جبیں اپنی
سر عرش بریں پھر بے گماں معلوم ہوتا ہوں
تصور نے کسی کے میری دنیا ہی بدل ڈالی
کہاں معلوم ہوتا تھا کہاں معلوم ہوتا ہوں
کسی کی یاد نے کیا رفتہ رفتہ کر دیا مجھ کو
بس اب اک پیکر وہم و گماں معلوم ہوتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.