Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حسینوں میں دل لاکھ بہلا رہے ہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

حسینوں میں دل لاکھ بہلا رہے ہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    حسینوں میں دل لاکھ بہلا رہے ہیں

    مگر ہائے پھر بھی وہ یاد آ رہے ہیں

    تصور میں وہ بار بار آ رہے ہیں

    جھلک اپنی پردے سے دکھلا رہے ہیں

    کہیں وہ تو دیکھو نہیں آ رہے ہیں

    کہ ہم درد دل میں کمی پا رہے ہیں

    مریض محبت میں اب کیا دھرا ہے

    جو باقی ہیں وہ سانس آ جا رہے ہیں

    ارے اف غضب ہیں یہ آنکھیں نشیلی

    سنبھالو ارے ہم گرے جا رہے ہیں

    یہاں ان کو آنا نہیں ہے تو پھر کیوں

    تصور میں آ آ کے ترسا رہے ہیں

    یہ سب سوچ کر دل لگایا ہے ناصح

    نئی بات کیا آپ فرما رہے ہیں

    مجھے یاس کیوں ہو کہ وہ دل میں بیٹھے

    برابر تسلی دئے جا رہے ہیں

    میں مجذوبؔ ہوں کچھ سمجھے تو ناصح

    بھلا آپ بھی کس کو سمجھا رہے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Gufta-e-Majzoob (Pg. 122)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے