جو ہم ترک علائق کر کے کوئے یار میں آئے
جو ہم ترک علائق کر کے کوئے یار میں آئے
تو خارستاں سے گویا گلشن بے خار میں آئے
مزے صحت سے بڑھ کر عشق کے آزار میں آئے
نہ ہرگز فرق یا رب حالت بیمار میں آئے
تری شیری زبانی کیا بھلا گفتار میں آئے
مزے اقرار کے ہم کو ترے انکار میں آئے
خجل محبوب شرمندہ پشیماں خوار نا فرماں
غلام روسیہ کیا لے کے منہ دربار میں آئے
غزل خواں شادماں رقصاں گہے گریاں گہے خنداں
عجب انداز سے ہم کوچہ دل دار میں آئے
کہیں عشاق کے میلے کہیں جمگھٹ حسینوں کے
یہاں کیا آئے حسن و عشق کے بازار میں آئے
چھڑا کر جان اپنی بے طرح مجذوبؔ بھاگا ہے
خدا ہی ہے جو پھر وہ لوٹ کر گھر بار میں آئے
- کتاب : Gufta-e-Majzoob (Pg. 217)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.