Sufinama

بار غم سے یہ ہوئی ہے اپنی حالت ان دنوں

خواجہ الہی بخش معروف

بار غم سے یہ ہوئی ہے اپنی حالت ان دنوں

خواجہ الہی بخش معروف

MORE BYخواجہ الہی بخش معروف

    بار غم سے یہ ہوئی ہے اپنی حالت ان دنوں

    سر اٹھانے کی نہیں بستر سے طاقت ان دنوں

    اس لبِ شیریں کو بوسہ غیر لیتے ہیں دلا

    کچھ نہیں اب زندگانی کی حلاوت ان دنوں

    چپ رہو بس ورنہ کچھ منہ سے سنوگے ناصحا

    کچھ نہ سمجھاؤ مجھے حضرت سلامت ان دنوں

    شاخ نرگس کے قلم سے اس کی یادِ چشم میں

    برگِ گل پر میں لکھا کرتا ہوں صاحب ان دنوں

    ہر کہیں کہتا ہے قصہ تو جو زلفِ یار کا

    کیا دلِ ناداں تیری آئی ہے شامت ان دنوں

    میں تو کج کرتا ہوں پگڑی اور بناتے ہیں وہ بال

    مدعا ہوتی ہے یوں صاحب سلامت ان دنوں

    آپ کا احوال تو سب سن چکے معروفؔ ہم

    اُس ستم گر کی کہو اب کیا ہے حالت ان دنوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے