آتش عشق جی جلاتی ہے
آتش عشق جی جلاتی ہے
یہ بلا جان ہی پہ آتی ہے
تو ہے اور سیر باغ ہے ہر وقت
داغ ہیں اور میری چھاتی ہے
شام بھی ہو چکی کہیں اب تو
آ شتابی ایک رات جاتی ہے
کچھ مناسب نہیں ہے کیا کہئے
جی میں جو کچھ ایک اپنے آتی ہے
ٹک خبر لے کہ ہر گھڑی ہم کیا
اب جدائی بہت ستاتی ہے
دردؔ اس کی بھی دید کر لیجئے
نوجوانی یہ مفت جاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.