کب ترا دیوانہ آوے قید میں تدبیر سے
کب ترا دیوانہ آوے قید میں تدبیر سے
جوں صدا نکلا ہی چاہے خانۂ زنجیر سے
قدر مردوں کی سمجھنے کے نہیں یہ مایہ دار
جوہری واقف نہ ہووے جوہر شمشیر سے
دیکھنا تو آ کے از خود رفتگاں کا حال ٹک
جا بجا سب پشت بر دیوار ہیں تصویر سے
منعم ایسے قصر لاکھوں مل گئے ہیں خاک میں
جز خرابی کے بتا کیا فائدہ تعمیر سے
دردؔ اب ہنستے ہیں رونے پر مرے سب خاص و عام
کیا ہوئے وہ نالے جو لگتے تھے دل میں تیر سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.