تھا عدم بھی مجھے اک پیچ و تاب
تھا عدم بھی مجھے اک پیچ و تاب
مضطرب ہو جس طرح موج سراب
بے بضاعت ہیں سب اہل زرق برق
چشمۂ خورشید میں کیدھر ہے آب
موت ہے آسائش افتادگاں
چشم نقش پا کو مٹ جاتا ہے خواب
کیوں نہ ہو شرمندہ روئے زمیں
سیل اشک ایسا نہیں خانہ خراب
بے تنک ظرفوں کو بیجا مے کشی
جام مے کب ہو سکے جام حباب
ہنستے ہیں کوئی کبھو دل مردگاں
گور کے لب پر تبسم کیا حساب
مے کشاں کرنے لگے محنت کشی
دردؔ ہوتا ہے دل یاراں کباب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.