جوں سخن اب یاد اک عالم رہے
جوں سخن اب یاد اک عالم رہے
زندگانی تو چلی جا ہم رہے
تا ابد جوں قطرہ مجھ سا منفعل
جس جگہ سجدہ کرے وہ نم رہے
بہہ چلا آنکھوں سے دل ہو کر گداز
منہ پر آکر جم رہے تو جم رہے
رک نہیں سکتی ہے یاں کی واردات
کب یہ ہو سکتا ہے دریا تھم رہے
ہے زمانہ وہ کہ مثل آسماں
جس کے آگے اہل رفعت خم رہے
ہم ہی اس وحشت سرا سے ہیں اداس
اور بھی جو آئے سو یاں کم رہے
ہے محال عقل زیر آسماں
حرص ہو جس دل میں وہ خرم رہے
کبک آتش کیا کرے یوں قہقہے
چیونٹیوں کے گھر سدا ماتم رہے
رکھ نفخت فیہ من روحی کو یاد
جب تلک اے دردؔ دم میں دم رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.