گر خاک مری سرمۂ ابصار نہ ہووے
گر خاک مری سرمۂ ابصار نہ ہووے
تو کوئی نظر قابل دیدار نہ ہووے
سر رشتۂ الفت ہے بڑا شیخ و برہمن
یہ رشتہ بجز سبحہ و زنار نہ ہووے
گر قید ہی قسمت میں ہے کچھ اور ہو یارب
پر دل تو کسو دل سے گرفتار نہ ہووے
پھر موت کسی طرح تو نزدیک نہ پھٹکے
دنیا میں یہ جینے کا جو آزار نہ ہووے
دل ایسے ستمگار سے اظہار محبت
ایسا کہیں پھر دیکھیو زنہار نہ ہووے
کر زندگی اس طور سے اے دردؔ جہاں میں
خاطر پہ کسو شخص کے تو بار نہ ہووے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.