کچھ دل ہی باغ میں نہیں تنہا شکستہ دل
کچھ دل ہی باغ میں نہیں تنہا شکستہ دل
ہر غنچہ دیکھتا ہوں تو ہے گا شکستہ دل
ہاتھوں سے محتسب کے ہیں اب مے کدہ کے بیچ
ساغر شکستہ خاطر و مینا شکستہ دل
شادی کی اور غم کی ہے دنیا میں ایک شکل
گل کو شگفتہ دل کہو تم یا شکستہ دل
یا رب درست گو نہ رہوں تیرے عہد پر
بندہ سے پر نہ ہو کوئی بندہ شکستہ دل
کی جس کی جوں حباب زمانے نے دل دہی
چھوڑا نہ پھر اسے نہ کیا تا شکستہ دل
لازم ہے گوشۂ شکن زلف میں تری
ظالم کوئی پڑا رہے مجھ سا شکستہ دل
سب خون دل ٹپک ہی گیا بوند بوند کر
اے دردؔ بسکہ عشق سے میں تھا شکستہ دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.