تو اپنے دل سے غیر کی الفت نہ کھو سکا
تو اپنے دل سے غیر کی الفت نہ کھو سکا
میں چاہوں اور کو تو یہ مجھ سے نہ ہو سکا
رکھتا ہوں ایسے طالع بیدار میں کہ رات
ہمسایہ میرے نالوں کی دولت نہ ہو سکا
گو نالہ نارسا ہو نہ ہو آہ میں اثر
میں نے تو درگزر نہ کی جو مجھ سے ہو سکا
دشت عدم میں جا کے نکالوں گا جی کا غم
کنج جہاں میں کھول کے دل میں نہ رو سکا
جو شمع روتے روتے ہی گزری تمام عمر
تو بھی تو دردؔ داغ جگر کو نہ دھو سکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.