Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دیکھے گا نہ جو اس کو وہ حیران رہے گا

خواجہ مسکین علی

دیکھے گا نہ جو اس کو وہ حیران رہے گا

خواجہ مسکین علی

MORE BYخواجہ مسکین علی

    دیکھے گا نہ جو اس کو وہ حیران رہے گا

    تالاش میں تا حشر پریشان رہے گا

    منکر جو خدا کا ہے وہ منکر دو جہاں کا

    مردود رہے گا وہی شیطان رہے گا

    وعدہ جو کیا حشر کے دیدار کا اس نے

    کیا دیکھے گا وہ اس سے جو انجان رہے گا

    یہ نکتۂ باریک ہے سمجھا اسے جس نے

    تا یومِ قیامت وہی انسان رہے گا

    اس دارِ مکافات میں جو حق سے نہ گذرے

    کہتے ہیں کبھی اس کو نہ نقصان رہے گا

    اک پردۂ غفلت کا یہ ہے سارا طلسمات

    واقف جو ہوا اس سے وہ باشان رہے گا

    جوں تیغ و سپر سینۂ ابرو سے ہمیشہ

    خالی نہ کبھو دل کا یہ میدان رہے گا

    رکھ حفظِ مراتب پہ نظر جس سے کہ جگ میں

    مشہور سدا صاحبِ عرفان رہے گا

    دل فکرِ سخن میں جو محو ہو تو اے مسکیںؔ

    مقبول طبع جگ میں یہ دیوان رہے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے