Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میں تو ہوں ظاہر پہ میرا کچھ نشاں ملتا نہیں

خواجہ مسکین علی

میں تو ہوں ظاہر پہ میرا کچھ نشاں ملتا نہیں

خواجہ مسکین علی

MORE BYخواجہ مسکین علی

    میں تو ہوں ظاہر پہ میرا کچھ نشاں ملتا نہیں

    لا مکاں میں ہوں کہ یاں میرا مکاں ملتا نہیں

    خلق میں مشہور ہے اک نام خالق کا بڑا

    ڈھونڈھتا ہوں میں وہاں سے تا یہاں ملتا نہیں

    کہہ دیا نزدیک ہوں میں اس کے جو ڈھونڈھے مجھے

    پھر بھلا کس واسطے اے مہرباں ملتا نہیں

    جاؤں میں تالاش کو اب کس طرف اے ہمدمو

    راہ میں بھی ساتھ کوئی کارواں ملتا نہیں

    بعد مرنے کے نہ دیکھا پھر کسی کو آن کر

    کوئی بھی اک بار بہر امتحاں ملتا نہیں

    واعظو لازم ہے تم کو خوب پہچانو اسے

    خالی بکنے سے تمہیں دونوں جہاں ملتا نہیں

    عرش سے لے فرش تک کس کو نہیں تالاش ہے

    پر کہیں مسکیںؔ تمھیں وہ جانستاں ملتا نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے