Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کہاں خوابِ عدم سے عالم بیدار میں آئے

خواجہ مسکین علی

کہاں خوابِ عدم سے عالم بیدار میں آئے

خواجہ مسکین علی

MORE BYخواجہ مسکین علی

    کہاں خوابِ عدم سے عالم بیدار میں آئے

    پڑے دھوکے میں ہستی کے جو ہم بازار میں آئے

    خریداروں میں ملک دلبری کے میں اک ادنیٰ ہوں

    دل سودا کے ہمراہی تلاش یار میں آئے

    کہاں سے ہم کہاں پہونچے وہاں کیا تھی ہوئی یاں کیا

    اٹھائے بارِ ہستی کا عجب بیگار میں آئے

    مری نیرنگی دل سے ہوئے حسنِ بتاں ظاہر

    گہے دیندار گاہے صورتِ کفار میں آئے

    جہاں میں کعبہ و بت خانہ اک پردہ ہے عالم کو

    رہِ حق سے رہِ تسبیح اور زنار میں آئے

    رہے جو حلقۂ تسبیح و زنار ریا میں وہ

    کبھی ہرگز نہ راہِ صاحبِ اسرار میں آئے

    رہے دھوکے میں تا محشر ہزاروں جبہ پوش اس کے

    نکل کر کفر ظلمت سے جو ہم دیں دار میں آئے

    گدا کو فقر فخری سایۂ ظل الٰہی ہے

    ہما ہو شاہ گر اس سایۂ دیوار میں آئے

    تیری تقدیر تھی مسکیںؔ بلند ایسی کہ شاہوں سے

    گدائی فقر کی داخل ہو اس سرکار میں آئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے