گھر کو خدا کے جس نے دیکھا خدا کو پایا
گھر کو خدا کے جس نے دیکھا خدا کو پایا
در تک جو اس کے پہونچا گل مدعا کو پایا
کعبہ میں جا کے حاجی اور دیر میں برہمن
تا زندگی نہ اپنے حاجت روا کو پایا
کافر ہو یا مسلماں جو راہِ راست پر ہو
سنتے ہیں ان سبھوں نے قبلہ نما کو پایا
کیا رند ہو یا زاہد حق سے کبھو نہ پھرنا
ناحق پہ جو چلا وہ اپنی سزا کو پایا
اس دار ہستی میں جو آہو گیا فنا وہ
انعام میں سنا ہے ملک بقا کو پایا
راہِ وفا سے ہرگز منہ پھیرنا نہ مسکیںؔ
یہ راہ وہ ہے جس میں شاہ و گدا کو پایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.