دیکھا جو تجھے کافر دیں دار بہت رویا
دیکھا جو تجھے کافر دیں دار بہت رویا
زاہد بھی پٹک اپنی دستار بہت رویا
فریاد و فغاں زاری کیا کیا نہ کیا دل نے
جب کچھ نہ چلا اس کا ناچار بہت رویا
جب صبر مرا دیکھا تب صبر بتنگ آیا
آزار مجھے دے کر آزار بہت رویا
بد مستی سے مچلا کر لے دل کو پٹک مارا
جب پھوٹ گیا شیشہ مے خوار بہت رویا
کس طور سے مارا تھا اے آفت جاں سچ کہہ
جو زخم کے ہنسنے پر افگار بہت رویا
کس طور تڑپتا تھا اے عشقؔ جگر پارہ
جو قتل تجھے کر کے خوں خوار بہت رویا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.