آتش سے میاں گرم ہے بازار محبت
آتش سے میاں گرم ہے بازار محبت
جلتے ہیں تأسف سے خریدار محبت
تکلیف مسیحا کو نہ دو واسطے اس کے
محتاج دوا کا نہیں بیمار محبت
بے سر پہ یہ سر کھلتے ہیں سر دیوے تو سمجھے
ہر ایک پہ ظاہر نہیں اسرار محبت
ہے مفت اگر جی کے عوض لیجیے اس کو
صحت سے مجھے خوب ہے آزار محبت
اے قبلۂ حاجات دعا عشقؔ کی سن لے
آیا ہے ترے پاس طلب گار محبت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.