نہ وفا سے نہ ہے جفا سے غرض
نہ وفا سے نہ ہے جفا سے غرض
صرف ہے مجھ کو بے وفا سے غرض
خاک کو وہ اڑا کے پہنچاوے
تا چمن اتنی ہے صبا سے غرض
بے غرض دوست جو جہاں میں ہیں
کب وہ رکھتے ہیں آشنا سے غرض
خون دل ہی ہمارا کافی ہے
چھوڑ یک مشت تو حنا سے غرض
التجا غیر سے نہ کر تو عشقؔ
کہہ جو کچھ تجھ کو ہو خدا سے غرض
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.