تجھ سے کیا کیا کہیں کہ کیا ہیں ہم
تجھ سے کیا کیا کہیں کہ کیا ہیں ہم
الغرض بندۂ خدا ہیں ہم
ہر طرح سے ہمیں غنیمت جان
درد ہیں مہر ہیں وفا ہیں ہم
نہ سلام علیک ہے نہ پیام
کہنے کو تیرے آشنا ہیں ہم
چاہتا ہے تجھے جہاں سارا
پر انہیں سے میاں جدا ہیں ہم
تیرے بندوں میں جب ہوئے مشہور
آپ کو جو کہیں بجا ہیں ہم
بے سر و پا ہیں آب کے مانند
عشقؔ مل چلنے کو بلا ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.