دل کو جب پہلے ہی کھو بیٹھے ہیں ہم
دل کو جب پہلے ہی کھو بیٹھے ہیں ہم
اتنے تب بے فکر ہو بیٹھے ہیں ہم
جستجو دل کی تو سینے میں نہ کر
مدتیں گزریں کہ رو بیٹھے ہیں ہم
اٹھیں اس کے در سے یہ ممکن نہیں
سر کو چاہو کاٹ لو بیٹھے ہیں ہم
درد دل کو تم سنو یا مت سنو
داد دل کی دو نہ دو بیٹھے ہیں ہم
عشق میں ثابت قدم رکھے خدا
جو کچھ اب ہونی ہے ہو بیٹھے ہیں ہم
دین و ایماں اور دل و جاں رائیگاں
عشقؔ کیا کیا اپنا کھو بیٹھے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.