جتنے وہ مہربان ہوتے ہیں
جتنے وہ مہربان ہوتے ہیں
اتنے ہی بد گمان ہوتے ہیں
عوض جاں اگر ملیں ہیں مفت
خوبرو جان جان ہوتے ہیں
آہ و نالہ کو تو نہ کر بدنام
عاشقی کے نشان ہوتے ہیں
چوک و بازار میں جہاں دیکھا
تیرے میرے بیان ہوتے ہیں
بھاگتے ہیں جہاں سے زور آور
واں کھڑے ناتوان ہوتے ہیں
عشقؔ کچھ دل میں تو برا مت لا
اس میں اوروں کو کان ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.