کوئی بت کہتے ہیں اور کوئی خدا کہتے ہیں
کوئی بت کہتے ہیں اور کوئی خدا کہتے ہیں
ہم سے جو پوچھو تو دونوں سے جدا کہتے ہیں
درد سے لخت جگر آنکھوں میں لا کہتے ہیں
ہنس کے کہتا ہے تمرد اسے کیا کہتے ہیں
دل کے دینے کے برابر کوئی تقصیر بھی ہے
جو مجھے کہتے ہیں یارو سو بجا کہتے ہیں
بات ہے ایک سمجھنے میں تفاوت ٹک ہے
کفر و اسلام کو ناداں ہی جدا کہتے ہیں
ایک دن درد سے بیتاب ہو اس سے یہ کہا
اس تغافل کو غلط کار وفا کہتے ہیں
جس کے دل کو لگی ہو سو ہی تو سمجھے ورنہ
عشقؔ کو کوئی برا کوئی بھلا کہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.