آہ پھر تجھ کو اے بے رحم خبر کرتے ہیں
آہ پھر تجھ کو اے بے رحم خبر کرتے ہیں
یعنی آ جا دم آخر ہے سفر کرتے ہیں
اپنے آنسو کا ہی طوفان نظر آتا ہے
حالت گریہ میں جس سمت نظر کرتے ہیں
وصل اور ہجر کے عالم کو نہ پوچھو ہم سے
ڈرتے ڈرتے کبھی اس سمت گزر کرتے ہیں
رنج سو طرح کے عاشق کو اگر ہوویں نصیب
عشق بازی میں وہ کب چشم کو تر کرتے ہیں
دیکھیے گوہر مقصود کو کب پہنچے عشقؔ
عمر ہے گزری کہ ہم خاک بسر کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.