گو میاں ہم غضب کے مارے ہیں
گو میاں ہم غضب کے مارے ہیں
پر بھلے یا برے تمہارے ہیں
داغ کہیے انہیں معاذ اللہ
فلک دل کے یہ ستارے ہیں
خلق میں ہم ہیں خلق ہم میں ہے
مثل دل گو کہ ہم کنارے ہیں
ہم تم ہیں ایک یار کہنے کو
تم ہمارے ہو ہم تمہارے ہیں
کس طرح تجھ سے وہ اٹھاویں ہاتھ
جو زباں تجھ سے یار ہارے ہیں
مرے در سے انہیں اٹھاؤ مت
عشقؔ سے یہ بھی غم کے مارے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.