بن ترے یہ درد و غم کس سے کہیں
بن ترے یہ درد و غم کس سے کہیں
تو نہیں سنتا ہے ہم کس سے کہیں
ایک دو باتیں جو ہوں کوئی سنے
دل کی خواہش دم بدم کس سے کہیں
چاہتا ہے تو اگر مجھ سے نہ مل
تو ہی کہہ یہ اب ستم کس سے کہیں
بیشتر ہے جور اور ہے مہر کم
آہ دل یہ بیش و کم کس سے کہیں
دل سمجھتا ہی نہیں دکھ کو ترے
عشقؔ بن اے چشم نم کس سے کہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.