Sufinama

نہ ہم کعبہ کو جاتے ہیں نہ دیر ہی میں بھٹکتے ہیں

خواجہ رکن الدین عشقؔ

نہ ہم کعبہ کو جاتے ہیں نہ دیر ہی میں بھٹکتے ہیں

خواجہ رکن الدین عشقؔ

MORE BYخواجہ رکن الدین عشقؔ

    نہ ہم کعبہ کو جاتے ہیں نہ دیر ہی میں بھٹکتے ہیں

    جہاں تم پاؤں کو رکھتے ہو واں ہم سر پٹکتے ہیں

    فلک ٹک ہاتھ اٹھا اپنا جفا سے پیستا ہے کیوں

    ہوئے ہیں خاک تو بھی تیری آنکھوں میں کھٹکتے ہیں

    بتوں کی سرکشی اور خاکساری اپنی کیا کہیے

    جو لپٹوں گرد ہو دامن میں دامن کو جھٹکتے ہیں

    دل پر آبلہ کو ڈھونڈھتا زلفوں تلک پہنچا

    ہزاروں خوشۂ انگور سے دیکھے لٹکتے ہیں

    وہ اور ہی شخص ہیں جو خوف کی باتوں سے ڈرتے ہیں

    انہیں جنبش نہیں آتی جہاں عاشق اٹکتے ہیں

    برنگ ماہ و خور دن رات گھر گھر آتے جاتے ہیں

    جہاں سنتے ہیں نام عشق واں خوباں ٹھٹکتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے