زندگی کی بہار تجھ سے ہے
زندگی کی بہار تجھ سے ہے
جو کچھ ہے مجھ کو یار تجھ سے ہے
ہاتھ سے اس کے ایک دم نہ چلے
یہ گلہ تیغ یار تجھ سے ہے
کسی سے عشق کو نہیں مطلب
ایک ہو یا ہزار تجھ سے ہے
درد دل کا نہ پوچھ مجھ سے سبب
اے تغافل شعار تجھ سے ہے
ہاتھ میرے ہیں مفت میں بدنام
جیب یہ تار تار تجھ سے ہے
اور کی بات تو خدا جانے
عشق کا کاروبار تجھ سے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.