کعبہ میں پھر دیر ملا تھا مکاں مجھے
کعبہ میں پھر دیر ملا تھا مکاں مجھے
لایا ہے عشق کھینچ کہاں سے کہاں مجھے
عالم کے نیک و بد سے کسی کو نہیں ہے کام
دیتی نہیں ہے چین یہ میری زباں مجھے
کیا زندگی جو یار جدا ہوئے یار سے
واں تجھ کو طعن کرتے ہیں اور یار یاں مجھے
آگے تو قدر دانی پہ مشفق مری نہ تھی
ہنس ہنس کے اب جو کہتے ہو تم مہرباں مجھے
رنج فراق و سوزش دل اور خیال رشک
جز وصل چین کیوں کے ہو اے دوستاں مجھے
یہ آرزو ہے میری کہ اے عشق پیش مرگ
اپنا نشاں تو دیجیو اے بے نشاں مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.