Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حقیقتوں میں تمہیں ہو تصوّرات میں تم

خواجہ شایان حسن

حقیقتوں میں تمہیں ہو تصوّرات میں تم

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    حقیقتوں میں تمہیں ہو تصورات میں تم

    میرے قریب ہو اتنے میری حیات میں تم

    میں منزلوں سے بھٹک جاؤں غیر ممکن ہے

    ہو میری روح میں موجود میری ذات میں تم

    یہ گردشیں میرے دامن کو چھو نہیں سکتیں

    مجھے یقین ہے جب تک ہو میرے ساتھ میں تم

    تلاش کر کے بھی دیکھا نہیں ملا تم سا

    وہ ایک حسن مجسم ہو کائنات میں تم

    تمہارا ذکر میری زندگی کا مقصد ہے

    ہر ایک شعر میں تم ہو ہر ایک بات میں تم

    ہر ایک دن ہے تیری جستجو تیری چاہت

    جنون عشق کی شامل ہر ایک رات میں تم

    تمہارے قرب کا حاصل میری ضمانت ہے

    قضا کے وقت بھی شایاںؔ کی نجات میں تم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے