Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محبت ہو گئی بدنام پھر سے

خواجہ شایان حسن

محبت ہو گئی بدنام پھر سے

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    محبت ہو گئی بدنام پھر سے

    ہمارے نام کر دو جام پھر سے

    ہوا ہے ہجر میں یہ حال میرا

    سحر بھی لگ رہی ہے شام پھر سے

    پہنچ پایا نہیں شاید ابھی تک

    اسے تم بھیج دو پیغام پھر سے

    مجھے تصویر ہی اس کی دکھا دو

    ذرا مل جائے گا آرام پھر سے

    گریبا‍ں چاک کر کے پھر رہاں ہوں

    مرا قصہ ہوا ہے عام پھر سے

    اگر تم عشق کو بھی جرم لکھ دو

    ملے گا جرم کا انعام پھر سے

    وہ میرا ہو رہے گا دیکھنا تم

    ہوا ہے مجھ کو یہ الہام پھر سے

    کسی کی یاد میں دل رو رہا ہے

    ارے شایانؔ دل کو تھام پھر سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے