Font by Mehr Nastaliq Web

میں تجھے عشق کا اوتار نہیں کہہ سکتا

خواجہ شایان حسن

میں تجھے عشق کا اوتار نہیں کہہ سکتا

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    میں تجھے عشق کا اوتار نہیں کہہ سکتا

    بے وفا کہہ کے وفادار نہیں کہہ سکتا

    دل میں طوفان ہے ہونٹوں پہ مگر خاموشی

    جانے کیا روگ ہے بیمار نہیں کہہ سکتا

    ایک طرفہ ہی سہی اس سے محبت ہے مجھے

    اس سے جا کر مگر اک بار نہیں کہہ سکتا

    دل کی دھڑکن میں ترا نام سنا ہے میں نے

    تجھ سے کتنا ہے مجھے پیار نہیں کہہ سکتا

    حالِ دل سب کو سنانا بھی نہیں ہے اچھا

    ہر کسی کو تو میں غم خوار نہیں کہہ سکتا

    دل کی دنیا میں وہ آباد ہے دھڑکن کی طرح

    اپنے دل کو تو خطاوار نہیں کہہ سکتا

    وہ جو سمجھا ہی نہیں ہجر کی لذت شایانؔ

    میں اسے عشق کا حق دار نہیں کہہ سکتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے