Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مرتبہ پاتا ہے دست سیم بر میں آئینہ

خواجہ وزیر لکھنوی

مرتبہ پاتا ہے دست سیم بر میں آئینہ

خواجہ وزیر لکھنوی

MORE BYخواجہ وزیر لکھنوی

    مرتبہ پاتا ہے دست سیم بر میں آئینہ

    صاف آتا ہے نظر چاندی کے گھر میں آئینہ

    کون دیکھے گا الٰہی اپنے منہ کو وقت صبح

    شام ہی سے ہے تمنائے سحر میں آئینہ

    دے کے دل اس سنگ دل کو سخت پچھتاتا ہوں میں

    کیوں دیا میں نے کف بیداد گر میں آئینہ

    ذوق ایسا خود نمائی کا ہے روئے یار کو

    بن گیا مصحف رجب میں اور سفر میں آئینہ

    پرتو رخسار جاناں جلوہ گر ہر شے میں ہے

    آنکھ ہو تو دیکھ ہر برگ شجر میں آئینہ

    لکھ سکا خط میں نہ جب وصف صفائے روئے یار

    دے دیا آخر کو دست نامہ بر میں آئینہ

    رکھ کے عارض اس پہ سویا تھا جو وہ آئینہ رو

    بن گیا گل تکیہ اس کا رات بھر میں آئینہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے