Sufinama

اے صنم جب سے ہوئی ہے آشنائی آپ کی

کشن سنگھ عارفؔ

اے صنم جب سے ہوئی ہے آشنائی آپ کی

کشن سنگھ عارفؔ

MORE BYکشن سنگھ عارفؔ

    اے صنم جب سے ہوئی ہے آشنائی آپ کی

    دیکھتا ہوں تب سے ہی میں بے وفائی آپ کی

    گر ملوں تو تند خو ہو گالیاں دیتے ہو تم

    دور رہنے سے ستاتی ہے جدائی آپ کی

    بحر الفت میں ڈبوئی مفت اپنی آبرو

    دیکھ کر بھولے تھے دلبر دل ربائی آپ کی

    جان و دل لے کر گیا تو دین و دنیا کر کے صاف

    قابل تعریف ہے صاحب صفائی آپ کی

    میں فدا ہوں آپ پر اور آپ ہو مجھ پر خفا

    یہ میری تقصیر ہے یا کج ادائی آپ کی

    جانتا ہوں خوب ہمسر ہے کوئی تیرا نہیں

    خود ہی یہ تم کر رہے ہو خود ستائی آپ کی

    کون لکھ سکتا ہے تیرے وصف اے میرے حسین

    ذوالفقار خامہ دیتا ہے دہائی آپ کی

    کشتۂ مرجاں کو بھولے اور وہ رنگ زعفران

    دیکھے جو دست حنائی یا کلائی آپ کی

    عارفاؔ سب ملک و دولت آپ کے مالک ہو تم

    آپ ہی پھر لوٹتے ہو ہے دہائی آپ کی

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان عارفؔ (Pg. 88)
    • Author : کشن سنگھ عارفؔ
    • مطبع : چشمۂ نور پریس، امرتسر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے