Sufinama

ہے عاشق کو اپنے صنم کی قسم

کشن سنگھ عارفؔ

ہے عاشق کو اپنے صنم کی قسم

کشن سنگھ عارفؔ

MORE BYکشن سنگھ عارفؔ

    ہے عاشق کو اپنے صنم کی قسم

    مجھے تیرے خاک قدم کی قسم

    میں کافر ہوں اے بت جو تجھ سے پھروں

    مجھے اپنے دین اور دھرم کی قسم

    پرستش میں کرتا ہوں تیری سدا

    نہ کھاؤں گا دیر اور حرم کی قسم

    نہ چھپ مجھ سے تو اے بت سنگ دل

    تجھے اس کتاب اور قلم کی قسم

    پلا بادۂ معرفت اب مجھے

    تجھے ساقیا جام جم کی قسم

    دکھا زلف مشکیں جو ہے مشکبو

    تجھے کاکل خم نجم کی قسم

    دکھا مجھ کو دیدار اے گلعذار

    تجھے اپنے باغ ارم کی قسم

    کبھی لعل لب سے بھی کر لب بہ لب

    تجھے اس میری چشم نم کی قسم

    تیرے مبتلا کو ہے سوگند یوں

    بخیلوں کو ہے جیوں درم کی قسم

    میں کہتا ہوں عارفؔ دوئی دور کر

    تجھے اپنے لطف و کرم کی قسم

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان عارفؔ (Pg. 61)
    • Author : کشن سنگھ عارفؔ
    • مطبع : چشمۂ نور پریس، امرتسر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے