کسی پہ جال نہ ڈالے خدا محبت کا
کسی پہ جال نہ ڈالے خدا محبت کا
کہ چھوٹتا نہیں جیتے پھنسا محبت کا
کہانی عشق کی کہیے تو نیند اڑ جائے
نہ پوچھے ہم سے کوئی ماجرا محبت کا
مجھے تو سب کہیں محبوب دیکھ پڑتا ہے
میں کس طرح سے نہ ہوں مبتلا محبت کا
اسی نے دل میں مرے اس قدر محبت دی
میں آپ سے نہیں بانی ہوا محبت کا
مجھے تو اس کی محبت نے سب سے نفرت دی
کوئی کسی سے نہ ہو آشنا محبت کا
میں کیا بتاؤں محبت کی کیفیت کیا ہے
کوئی ترابؔ سے پوچھے مزا محبت کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.