کیا خود پرست و دیر پرست و خدا پرست
کیا خود پرست و دیر پرست و خدا پرست
جب خوب دیکھئے تو یہ سب ہیں ہوا پرست
جس دن سے بوئے زلف لے آئی ہے اپنے ساتھ
اس گلشن جہاں میں ہوا ہوں صبا پرست
سب کو جہاں میں دعویٔ الفت ہے دوستاں
کوئی نہیں پڑا ہے نظر آشنا پرست
صورت پرست و راج پرست و صنم پرست
معنی میں دیکھئے تو سبھی ہیں خدا پرست
قاتل نے پائمال کیا جب سے خون عشقؔ
سب شغل چھوڑ کر وہ ہوا ہے حنا پرست
- کتاب : کلیات رکن الدین عشقؔ اور ان کی حیات و شاعری (Pg. 85)
- Author : قریشہ حسین
- مطبع : دی آزاد پریس، پٹنہ (1979)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.