کیا تو بھی تماشہ ہے اے جلوۂ جانانہ
کیا تو بھی تماشہ ہے اے جلوۂ جانانہ
پردہ میں تو تو خود ہے اور خلق ہے دیوانہ
ادراک سے بر تر ہے عالم متحیر ہے
تو کون ہے کیا شئے ہے حیران ہے فرزانہ
جاں دادۂ الفت ہوں وابستہ گیسو ہوں
وارفتہ ہوں بے خود ہوں دیوانہ ہوں دیوانہ
دل میں ہے طلب تیری سر میں ہے ترا سودا
آنکھوں میں مرے تو ہے مستانہ ہوں مستانہ
صوفی ہو برہمن ہو یا رند خراباتی
کعبہ ہو کلیسا ہو ہو شہر کہ ویرانہ
تو سب کی زباں پر ہے جلوا ہے ترا ہرجا
سب کھیل ہیں یہ تیرے اے جلوۂ جانانہ
اس مشرب خستہ کی بس اتنی تمنا ہے
اپنے سے شناسا کر اغیار سے بیگانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.