لبریز ہے آتش سے پیمانہ محبت کا
لبریز ہے آتش سے پیمانہ محبت کا
کون اس کو پیے ساقی دیوانہ محبت کا
جبریل کی طاقت کیا جو گرد پھرے اس کے
جس شمع پہ جلتا ہے پروانہ محبت کا
مشہور ہوئے قصے اس شخص کے عالم میں
دل دے کے سنا جس نے افسانہ محبت کا
کونین میں جو کچھ ہے سو اس میں سمایا ہے
کب عرش سے چھوٹا ہے کاشانہ محبت کا
اس کافر بے دیں کی کیا بات کہے کوئی
کعبہ کو بنا ڈالا بت خانہ محبت کا
اس جسم سے وہاں جانا ہے عشقؔ بڑی مشکل
افلاک سے بالاتر ہے مے خانہ محبت کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.