Sufinama

زردی رنگت سے میں بھی صاحب زر ہوگیا

لالہ سیوک رام فدویؔ

زردی رنگت سے میں بھی صاحب زر ہوگیا

لالہ سیوک رام فدویؔ

MORE BYلالہ سیوک رام فدویؔ

    زردی رنگت سے میں بھی صاحب زر ہوگیا

    تھا گدا پر عشق کی دولت تونگر ہوگیا

    دیدہ روتے روتے آنسو کا سمندر ہوگیا

    دل ہمارا صبر کرتے کرتے پتھر ہوگیا

    دل تصور کرتے کرتے عین دلبر ہوگیا

    ذرہ ربط نور سے مہر منور ہوگیا

    عشق نے آخر کو رنگ حسن دکھلایا تجھے

    عرض سمجھے تھے جسے وہ عین جوہر ہوگیا

    کیا تغافل ہے کبھی یہ بھی نہ پوچھا کون ہے

    میں کئی دن آپ کے گھر بندہ پرور ہوگیا

    عاشق ومعشوق میں ہوتے ہیں کیا کیا اختلاط

    چھولیا دامن کو کیوں جامہ سے باہر ہوگیا

    کھائیں غم آنسو پئیں باتیں سنیں اغیار کی

    یہ تری سرکار سے ہم کو مقرر ہوگیا

    دشت وحشت میں ہوئی مجنوں کی جب ہم کو تلاش

    ہر بگولا نجد کی وادی میں رہبر ہوگیا

    صاف میرا عکس ہے اس میں نہیں ہمسر ترا

    آئینہ کو دیکھ کر کیوں تو مکدر ہوگیا

    ربط دل کہتے ہیں اس کو دیکھ کر رقصاں اسے

    پاؤں تھرانے لگے اور سر کو چکر ہوگیا

    تھا غضب کا وقت وہ پہلو سے جس دم اٹھ گیا

    چلتے ہی چلتے نیا سامان محشر ہوگیا

    ایک جا ہوتا نہیں جب آپ کو دم بھر قرار

    کس طرح غیروں کے دل میں آپ کا گھر ہوگیا

    مل گیا دل سے ہمیں دلدار کا اپنے سراغ

    طالب اپنا آپ تھا میں شوق رہبر ہوگیا

    خواب میں بھی ہم تو دیکھیں گے حسینوں کا جمال

    قصہ یوسف زلیخا نقش دل پر ہوگیا

    جھک کے ہم ان سے ملے اغیار غیرت سے کٹے

    قامت پر خم ہمارا ان کو خنجر ہوگیا

    اس سراپا ناز کے قدموں پہ سر صدقہ کیا

    قرض یہ ہم سے ادا اللہ اکبر ہوگیا

    وصل کی شب گر نہیں گستاخیاں تم سے ہوئیں

    کیوں خفا فدویؔ تمہارا تم سے دلبر ہوگیا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرۂ ہندو شعرائے بہار (Pg. 59)
    • Author : فصیح الدین بلخی
    • مطبع : نینشل بک سینٹر، ڈالٹین گنج پلامو (1961)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے