Sufinama

جان جاوے پہ نہ ہو خواہش جاناں پیدا

لالہ سیوک رام فدویؔ

جان جاوے پہ نہ ہو خواہش جاناں پیدا

لالہ سیوک رام فدویؔ

MORE BYلالہ سیوک رام فدویؔ

    جان جاوے پہ نہ ہو خواہش جاناں پیدا

    سر رہے یا نہ رہے ہو نہ یہ ساماں پیدا

    اُس طرف جانے کے ہونے لگے ساماں پیدا

    توشۂ راہ عدم کر دل نالاں پیدا

    خواب میں کر کے ترے گیسوئے شبگوں کا خیال

    روز کرتے ہیں حریف شب ہجراں پیدا

    تھے یہ انداز نہ لیلی کے نہ شیریں کے یہ طور

    کچھ نئے ڈھنگ کئے تم نے مری جاں پیدا

    وصل کی شب ہے سحر کو بھی خداوندِ کریم

    بدلے خورشید کے ہووے مہ تاباں پیدا

    آئے وہ ماہ تو ہو رونق مہتاب دوچند

    چاندنی رات میں ہو مہر درخشاں پیدا

    راہ چلتے کبھی ہو جایا کرے یاد اللہ

    ربط اتنا تو کرو ہم سے مری جاں پیدا

    روٹھ کر ہم سے ملے جا کے جو تم غیروں سے

    رنج تھا اور ہوا رشک رقیباں پیدا

    تجھ پہ بس چل نہیں سکتا ہے وگرنہ اے دوست

    میل پریوں سے بھی کرلیتے ہیں انساں پیدا

    یاد آئے جو شب وصل میں ایام فراق

    دل نے کیا کیا نہ کئے حسرت و ارماں پیدا

    رات آغوش میں تھا یار قابل مہتاب

    نشۂ مئے نے کیا لطف دو چنداں پیدا

    تو وہ محبوب صنم ہے کہ جہاں میں تجھ سا

    نہ پریزاد ہوا کوئی نہ انساں پیدا

    عرش سے تابہ زمیں تجھ پہ سبھی مایل ہیں

    نام خوبوں میں کیا تم نے مری جاں پیدا

    گرمی صحبت اغیار ابھی ٹھنڈی ہو

    سرد آہوں سے کریں ہم جو زمستاں پیدا

    کوئی شیریں کوئی لیلیٰ کوئی کہتا ہے دمن

    نام کیا کیا نہ کئے تم نے مری جاں پیدا

    دل بیتاب نے رہنے نہ دیا ہم کو کہیں

    سیکڑوں شور ہوئے لاکھوں بیاباں پیدا

    بے وفا تو ہے پریزاد مقرر ورنہ

    اس قرینہ کے تو ہوتے نہیں انساں پیدا

    ایک دن بھی رخ روشن نہ دکھایا تم نے

    روز کرتا ہے سحر مہر درخشاں پیدا

    غم فرقت کی نہیں تاب ہمیں اے فدویؔ

    یا خدا جلد ہو اب وصل کا ساماں پیدا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرۂ ہندو شعرائے بہار (Pg. 59)
    • Author : فصیح الدین بلخی
    • مطبع : نینشل بک سینٹر، ڈالٹین گنج پلامو (1961)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے