Font by Mehr Nastaliq Web

لکھ کے لاتا ہے عبث شیخ مچھندر تعویذ

خواجہ رکن الدین عشقؔ

لکھ کے لاتا ہے عبث شیخ مچھندر تعویذ

خواجہ رکن الدین عشقؔ

MORE BYخواجہ رکن الدین عشقؔ

    لکھ کے لاتا ہے عبث شیخ مچھندر تعویذ

    داغ محبوب سے ہے اب کوئی بہتر تعویذ

    نورتن کا کریں کس طور وہ خوش بازو بند

    ہے دوانوں کو ترے کوچے کا پتھر تعویذ

    رسم و تدبیر غلط جان تو تقدیر پہ چھوڑ

    شیخ کس واسطے کرتا ہے یہ منتر تعویذ

    خط باطل کی طرح محو ہو تکسیر کا علم

    دیکھ خط نو خطوں کا ہووے نہ ششدر تعویذ

    ہیکل داغ گلو گیر ہوئی ہے میرے

    عشقؔ کے دل نے کیا جب سے یہ اخگر تعویذ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے